ہفتہ، 8 فروری، 2020

Video games in Hyderabad - Salahuddin

Feb 5, 2013 at 11:38 PM

2k11/MC/79
             حیدرآباد میں وڈیو گیمز اسنوکر اورگوڈی  گیمز کے اثرات
                                            صلاح الدین 2k11/MC/79
  
کھیل ذندگی کا ایک حصہ ہے اہر ذندگی خود ایک کھیل ہے، انسان اپنی ذندگی میں ہر طرح کے کھیل کھیلتا ہے، حیدرآباد میں ایسے بہت سے کھیل ہیں جس میں انسان کا شوق کسی حد تک کم نہیں ہوتا جیسے وڈیو گیمز،گوڈی گیمز اور اسنوکر یہ ایسے کھیل ہیں جس میں انسان بہت ذیادہ شوق رکھتے ہیں۔حیدرآباد کے علاقے میں ان کھیلوں کے مختلف مختلف اور شاندار سے شاندار پوائینٹ ہے،جہاں لوگ اپنا شوق اور اپنی صلاحیت دکھانے جاتے ہیں،ا یسے بہت سے لوگ ہیں جو یہاں صرف اپنا وقت ضائع کرنے جاتے ہیں ان کو اپنی ذندگی سے کوئی مطلب نہیں ہوتا ایسے لوگ اپنی فیملی کو بغیر بتائے اور اسکول کالج اور انسٹیٹیوٹ کے بہانے ان پوائنٹس پر جاتے ہیں اور اپنی ذندگی کا وقت ضائع کرتے ہیں لیکن ان میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی ذندگی کا وقت تو ضایع کرتے ہیں پر اپنی صلاحیت کا اچھے طریقے سے استعمال کرکے اپنی ذندگی کو ایک ایسے مقام پر لے جاتے ہیں جہاں وہ چیمپین کہلاتے ہیں۔
ان کھیلوں کے کچھ اثرات دیکھا جائے تو اچھے نہیں کیونکہ ہر انسان اپنی ذندگی کو بہتر بنانا چاہتا ہے پر اس میں اتنا عقل و شعور نہیں ہوتا کہ وہ کسی طرح اپنی ذندگی کو ایک کامیاب ذندگی بنائے اسکے لئے اسکو تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے سمجھنے کی صلاحیت ہو تو وہ ان کھیلو ں کے ساتھ اپنی ذندگی کو پڑھ لکھ کر بھی بہتربنا سکتا ہے۔ اگر آج کے دور کو پہلے کے دور سے مقر ر کیا ان کھیلوں کیلئے پہلے کا دور بہت بہتر تھا آ ج کے دور میں اگر کسی کو ان کھیلوں کیلئے منع کیا جائے تو وہ سنتے نہیں اور اپنی ضد لئے ان کھیلوں کو جاری رکھتے ہیں جب کے وہ اچھی فیملی سے تعلق رکھتا ہوگا پر اپنی ضد کے آگے کچھ نہیں کر سکتا اسی میں وہ اپنی بہت سی چیزیں اپناتا ہے جو اس کیلئے بہت زیادہ بری ہے اسے اپنی ذندگی کا حصہ بناتا ہے جس سے اسکی فیملی شرمندگی محسوس کرتی ہے پر ایسے کچھ انسان بھی ہوتے ہیں جو اپنی فیملی کو بتا کراور اس کے ساتھ اپنی فیملی کی ساری خواہشات پوری کرتے ہوئے ان پوائنٹس پر جاتے ہیں اور اپنی ذندگی کو اچھی طرح گزارتے ہیں۔ان کھیلوں اثرات برے بھی ہیں اور اچھے بھی پر یہ انسان پر ہوتا ہے وہ کس طرح اپنے قدم بڑھاتے ہیں۔
آج کل حیدرآباد میں 60%اسنوکر کھیلا جا رہا ہے جبکہ 20%گڈی گیم اور20% ہی وڈیو گیم کھیلا جارہا ہے 60%اسنوکر اس لئے کھیلا جاتا ہے کہ اس میں انسان کو آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیت کو اچھے طریقے سے استعمال کرنے کا موقعہ ملتا ہے۔وڈیو گیم 20%اس لئے کھیلا جاتا ہے کہ وہ اب انسان کے پاس ہر وقت موجود ہے جیسے موبائل،کمپیو ٹروغیرہ تو انسان اس چیز کو اتنا پسند نہیں کرتا جو اسے ہروقت آسانی سے مل سکتی ہو اس لئے وہ اسنوکر کی طرف ذیادہ توجہ دیتا ہے،اسی کے ساتھ جیسا انسان کو ماحول ملتا ہے وہ اس کے اثرات میں ملبوس ہوجاتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں